لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ اووقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا 810واں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں خواجہ غریب نواز تصو ف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے کا نفرنس کی صدارت کی ۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین اور نگہبان بنا کر پیش کیا ۔