• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم پی ایس ایل میں زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے، کراچی کنگز کے کپتان نے اسلام آباد کیخلاف میچ میں 3 کیچز پکڑے۔

پی ایس ایل میں بابر کے مجموعی طور پر نان وکٹ کیپنگ کیچز کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کے خلاف 3 کیچز پکڑ کر بابر نے محمد نواز کو پیچھے چھوڑ دیا، محمد نواز نے مجموعی طور پر 33 کیچز پکڑے ہیں، بطور اسپیشلسٹ وکٹ کیپر سب سے زیاد 52 کیچز کامران اکمل کے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید