• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات


برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں انسانی بحران روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کے تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کیلئے معید یوسف کی کاوشوں کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید