• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر اہم انکشاف

چانڈکا میڈیکل کالج میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر اہم انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں مبینہ خودکشی کرنے والی نوشین اور 2019 میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونے ایک ہی شخص کے نکلے ہیں۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہاسٹل میں آنے جانے والے تمام مردوں کے خون کے نمونے لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2021 میں چانڈکا میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کے کمرے سے ڈاکٹر نوشین کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید