• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فیکٹری میں لگی تیسرے درجے کی آگ بجھا دی گئی


کراچی کے دوسرے بڑے انڈسٹریل ایریا کورنگی میں کیمیکل تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی قرار دی گئی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل بنانے کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔

آگ کی شدت کی وجہ سے مزید گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا، کورنگی پولیس اور رینجرز بھی موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ بجھانے کے لیے معاونت کا کام انجام دیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسے تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈز کو طلب کیا تھا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 15 فائر ٹینڈرز اور 3 واٹر باؤزر نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

کورنگی کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ کو قابو کرنے کیلئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ طلب کر لی گئی
کورنگی کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ کو قابو کرنے کیلئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ طلب کر لی گئی

چیف فائر آفیسر مبین احمد نے ’جیونیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری میں فائر سیفٹی کے کوئی آلات موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں، گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری کا تمام عملہ باہر ہی تھا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید