• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اشارے ملنے بند ہو گئے ہیں، باپ سینیٹراحمد عمر


بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ) کے اراکین سینیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں اشارے ملنے بند ہو گئے ہیں، وہ کہتے ہیں اپنی جنگ خود لڑو ، وزیرا عظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو ہم اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہونگے۔

باپ کے ناراض سینیٹر احمد عمر زئی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اشارے ملنا بند ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ اگر وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو کیا آپ اپوزیشن کو جوائن کریں گے،اس پر سینیٹر احمد عمر زئی نے کہا کہ ہم کبھی نہیں کریں گے، یہ ہماری پارٹی کا فیصلہ ہے۔

باپ سینیٹر نے کہا کہ ہم سیاسی پارٹی ہیں اشاروں والی پارٹی نہیں۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ آپ وفاقی کابینہ میں مزید کتنے ارکان چاہتے ہیں ؟ احمد عمر زئی نے کہا کہ ہر بار بلوچستان سے کم سے کم 5 وزیر ہوتے ہیں، تاہم اس وقت ہماری صرف ایک وزیر زبیدہ جلال ہیں جس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

احمد عمر زئی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مزید 4 وزراء کی نمائندگی مانگ رہے ہیں ؟ ،انہوں نے کہا کہ نہیں ہمیں کہیں نہ کہیں تو ایڈجسٹ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید