• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا گھر میں ہارے، بلاول کے چہیتے کو بھی شکست ہوئی، علی امین گنڈا پور

ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے انتخابات میں بھائی کی کامیابی پر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ان کے گھر میں ہرایا، بلاول بھٹو کے چہیتے فیصل کنڈی کو بھی شکست دی۔

علی امین ہاؤس میں مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمر امین کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مخالفین نوکریاں دینے اور میرے ترقیاتی کاموں پر اعتراض کرتے ہیں، مجھے نوکریاں دینے اور ترقیاتی کاموں سےکوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون اول سے متعلق بات نہیں کروں گا، نہ کسی کو کرنی چاہیے، کسی کے ذاتی معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں۔

علی امین کا مزید کہنا تھا کہ میں نےخان صاحب سے کبھی ان معاملات پر بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔

غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عمر امین نے 63 ہزار 753 ووٹ لئے جبکہ جے یو آئی کے کفیل احمد نے 38 ہزار 891 ووٹ لئے، اس طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین نے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی ہے۔

قومی خبریں سے مزید