• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے کینسر کے علاج میں اہم کردار ادا کیا: نعمان اعجاز

نعمان اعجاز---فائل فوٹو
نعمان اعجاز---فائل فوٹو

سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سورۂ رحمٰن کی روزانہ تلاوت نے کینسر کے علاج میں اہم کردار ادا کیا۔

نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری اور صحت یابی سے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے جون 2024ء میں کان کے قریب ایک رسولی اور معدے میں لِمفوما کی تشخیص ہوئی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ تشخیص کے روز میں نے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اگر میری زندگی کا مقصد پورا ہو چکا ہے تو مجھے جلد اپنے پاس بلا لیا جائے، کیونکہ میں اپنے اہلِ خانہ کو بیماری، اسپتالوں اور کیموتھراپی کی تکلیف سے گزرتا نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔

نعمان اعجاز کے مطابق میرے دوست گوہر بٹ نے مجھے سورۂ رحمٰن کی تلاوت شروع کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد میں نے روزانہ سورۂ رحمٰن پڑھنا شروع کر دی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سورۂ رحمٰن نے میری زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا، کان کے قریب موجود رسولی کا آپریشن کیا گیا، جبکہ معدے میں موجود لِمفوما بعد میں ہونے والے اسکینز میں نظر نہیں آیا اور وہ خود ہی ختم ہو گیا۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے جولائی 2024ء میں میری کیموتھراپی شروع کرنا تھی، تاہم بعد کے اسکینز میں لِمفوما موجود نہیں تھا، جس پر میں خود بھی حیران رہ گئے، اللّٰہ تعالیٰ مجھ پر بہت مہربان رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید