• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: کرپشن کے الزام میں 21 پولیس ملازمین معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رحیم یار خان میں کرپشن کے الزام میں 21 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق معطل پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید