• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی میں تین روز سے لاپتہ بچے کی لاش مل گئی


کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں تین روز سے لاپتہ بچے کی لاش مل گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے پر تشدد اور گلا دباکر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کراچی شاہ فیصل کالونی سے اغوا کئے گئے بچے کی تشدد زدہ لاش تین روز بعد نالے سے ملی ہے، تین سالہ محمد ارحم اتوار کو گھر کے باہر کھیلتے  ہوئے لاپتہ ہوا تھا، والد کا کہنا ہے کہ جانور چَرانے والے شخص نے بچے کی لاش کی اطلاع دی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچےکو تشدد کا  نشانہ بنائے جانے اور گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنائے جانے کا بھی شبہ ہے جس پر پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کر لی گئی ہے۔

مقتول کے والدین کے درمیان اختلافات تھے، والدہ گزشتہ چھ ماہ سے میکے میں مقیم تھی، پولیس نے شک کی بنا پر والد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کے بعد رہا کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید