• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسوفٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس پاکستان کی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کے بلند حوصلے کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے شمائلہ رحمانی کی پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

بِل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ’شمائلہ رحمانی پاکستان میں پولیو ورکر ہیں جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔‘


بِل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ شمائلہ اس دوران ایسے خاندانوں سے بھی ملتیں جن کی اکثریت چاہتی ہے کہ ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں لیکن  کچھ والدین ایسے بھی ہیں جو خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کرتے ہیں لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں۔

بِل گیٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں شمائلہ نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے واقعات اور مسائل بتائے اور ان سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین