• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان پی ایس ایل اور لاہور قلندرز انتظامیہ کے شکر گزار

افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے جانے سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں راشد خان نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو مناسب الفاظ نہیں لیکن شکریہ ادا کروں گا، سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا اور پی ایس ایل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

راشد خان نے کہا کہ سچی بات یہ ہے اچھے ماحول کو چھوڑ کر جانا مشکل ہوتا ہے، باقی میچز میں بھی کھیلنا اچھا لگتا لیکن نیشنل ڈیوٹی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان  نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلا۔

ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

راشد خان کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی اسپنر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید