• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے کہ جنرل فیض کا احتساب ہو رہا ہے: شاہد آفریدی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے احتساب کو خوش آئند قرار دے دیا۔

حال ہی میں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے کہا کہ یہ فوج میری ہے، مجھے اس پر فخر ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ جنرل فیض کا احتساب ہو رہا ہے۔ باقی آرمی افسرز کا احتساب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے ساتھ جس جس نے ایسا کیا، ملک کو نقصان پہنچایا ان کا حساب ہو رہا ہے۔ آرمی نے یہ اچھا کیا ہے کہ احتساب اپنے آپ سے شروع کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
کھیلوں کی خبریں سے مزید