انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے تیسرے میچ سے 20 منٹ پہلے اسٹیو اسمتھ ٹیم سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کان کے اندرونی حصے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے اور ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل میدان چھوڑ کر روانہ ہو گئے تھے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ آخری لمحات میں عثمان خواجہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے آج صبح کوشش کی لیکن وہ اس میچ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے تھے اس لیے وہ گھر واپس جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس عثمان جیسا تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے جو فوراً ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ نے آسٹریلوی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔
آسٹریلوی ٹیم کی 94 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں تو ایسے میں عثمان خواجہ نے الیکس کیری کے ساتھ پانچویں وکٹ پر 91 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ نے 126 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔