انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026ء کی نیلامی کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنی فرینچائز کے لیے آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو سب سے مہنگے داموں خریدا۔
ابوظبی میں ہونے والی نیلامی میں کھلاڑیوں کے پہلے سیٹ میں موجود کیمرون گرین کے نام کے لیے ایونٹ کی سابق چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بولی شروع کی اور آخر کار اسے 2026ء کے ایڈیشن کے لیے سائن کر لیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کیمرون گرین کے ساتھ مچل اسٹارک سے بھی زیادہ معاوضے پر کانٹریکٹ سائن کیا۔ 2024ء کی نیلامی میں فرنچائز نے 247.5 ملین روپے میں مچل اسٹارک کے ساتھ کانٹریکٹ سائن کیا تھا اور اب کیمرون گرین کے ساتھ 250.2 ملین روپے میں کا نٹریکٹ سائن کیا ہے۔
کانٹریکٹ کے حساب سے 250.2 ملین روپے میں کیمرون گرین کی تنخواہ 180 ملین روپے ہوگی جب کہ باقی رقم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کو جائے گی۔
واضح رہے کہ کیمرون گرین کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آئی پی ایل کے 2025ء کے ایڈیشن سے باہر ہو گئے تھے، وہ ابھی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کھیل رہے ہیں۔