وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم اب تک گوریلا مائند سیٹ سے باہر نہیں نکلی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاک افغان صورتحال بگڑنے کی وجہ ایک غیر ذمے دار ہمسایہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اب تک گوریلا مائند سیٹ سے باہر نہیں نکلی ہے، جب تک یہ پراکسی بننا بن نہیں کریں گے، صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ آئیڈیل حل تو یہی تھا کہ پاکستان بات چیت سے افغانستان کے ساتھ معاملہ حل کرے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک ان کا مائنڈ سیٹ گوریلا وار والا ہوگا، ہمارا جواب یہی ہوگا، ہم ان سے وہی مطالبہ کر رہے ہیں، جو دنیا ان سے چاہتی ہے۔