• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: وائلڈ لائف رینجر اور پولیس کی کارروائی، زنجیروں سے جکڑا کالا ریچھ برآمد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں وائلڈ لائف رینجر نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان کے مطابق زنجیروں سے جکڑا کالا ریچھ برآمد کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریچھ کے دانت اور ناخن نکال لیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان کے مطابق ریچھ کو اب ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریچھ رکھنے والا شخص فرار ہوگیا اس حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید