• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے آخر کار اپنی شادی کا اعتراف کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ خود سے اپنی شادی کے حوالے سے سوال پوچھ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر دِکھایا گیا ہے جس میں اداکار نے پریم نامی کردار ادا کیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریم سلمان خان سے سوال کرتا ہے کہ اور شادی؟ جس پر سلو میاں کہتے ہیں کہ ہوگئی۔

یہ سُن کر پریم چونک جاتا ہے اور ایک بار پھر سے پوچھتا ہے ہوگئی؟ جس پر سلمان خان خاموش نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ کوئی اشتہاری ویڈیو ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اس تصویر پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور فوٹو شاپ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے، ساتھ ہی انہوں نے قہقے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید