• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شائق کرکٹ کا بھارتی کرکٹ بورڈ اور کوہلی کیلئے پیغام


پاکستانی کرکٹ کے مداح نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور اسٹار بلّے باز ویرات کوہلی کو ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کےآغاز پر پنڈی کی فلیٹ پچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ’وہ بھارتی کرکٹ بورڈ  کو پیغام دینا چاہیں گے کہ جس طرح کی ہماری پنڈی کی پچ ہے اور وہاں پر بلّے بازوں نے رنز کے امبار لگائے اور جس طرح ویرات کوہلی کو 2019 سے سینچری بنانے میں دشواری ہورہی ہے تو بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ ایک سیریز کھیلے اور پنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے تاکہ ویرات کوہلی آخر کار اپنی سنچری مکمل کرسکے‘۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیا ہے، سزا کے طور پر وینیو کو ایک ڈی میریٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی وکٹ کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے پانچ روز میں صرف 14 وکٹیں گرسکی تھیں اور نتیجاتاََمیچ ڈرا ہوگیا تھا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی، جو کہ موجودہ کرکٹرز میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

 اُنہوں نےابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچریاں بنائی ہیں۔جن میں سے 43 سینچریاں ون ڈے میں جبکہ 27 سینچریاں ٹیسٹ میچز میں بنائی ہیں۔

تاہم، اب سابق بھارتی کپتان کو کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنائے ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔