• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام  کو عہدے سے ہٹا دیا، نظم الاسلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم الاسلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں وہ کرکٹ سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید