پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی سالگرہ پر رکشہ چلانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ حسب ِ معمول خوب چہک ہی ہیں، ہانیہ عامر اس ویڈیو میں اپنی خواہشات سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ’وہ ٹرک اور رکشہ چلا نا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اپنی سالگرہ پر وہ رکشہ چلائیں۔‘
ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کی اِن خواہشات کو عجیب و غریب قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اکثر اوقات ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔
اس سے قبل اُن پر اپنی نئی آنے والی فلم ’ پردے میں رہنے دو‘ کی پروموشن کے دوران بھارتی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ جیسا لباس پہننے پر تنقید کی گئی تھی۔