بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم بین ہر بار مختلف انداز کا سنیما دیکھنے کا تقاضا کریں گے تو پردے پر نئی نئی کہانیاں سامنے آئیں گی۔
ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ اگر لوگ صرف ایکشن فلم دیکھیں گے تو فلم ساز وہی بنائیں گے اور اگر وہ رومانوی فلم دیکھیں گے تو ویسی ہی فلمیں سنیما کی زینت بنیں گی۔
انہوں کہا کہ اگر فلم بین ہر بار مختلف نوعیت کا سنیما دیکھنا چاہیں گے اور انوکھی کہانیوں کی حمایت کریں گے تو فلم ساز اور اسٹوڈیوز ویسا ہی کریں گے۔
اسٹار اداکار نے مزید کہا کہ فلموں کے مداحوں کو اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنا چاہیے، وہ بتائیں کہ ان کے دل کس نوعیت کی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔
بھارتی اخبار نے عامر خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم’ ستارے زمین پر ‘کو دل چھونے والی کہانی قرار دیا ہے، جس نے تھیٹر میں ایک الگ ہی تجربہ تخلیق کیا۔
رپورٹ کے مطابق اجتماعی ہنسی، خاموش اور بہت کچھ فلم کا اثر بڑھاتا ہے، ستارے زمین پر اسکرین کو خوبصورت انداز میں روشن کرتے ہیں۔