• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو دبئی میں آنے والے وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسے ایک تاریخی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی سطح پر وبائی حالات کے تناظر میں عالمی نمائش میں اتنی بڑی تعداد میں شرکا کی آمد ایکسپو کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔

ایکسپو دبئی کا یہ بین الاقوامی ایونٹ انتہائی کامیاب رہا۔ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات میں اکٹھا ہوئے ہیں۔

یہ ایونٹ چیلنچز سے نمٹنے میں کامیاب رہا، جہاں 192 ممالک کے تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اور تفریحی اداروں اور بڑی تعداد میں وزیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید