• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا غزہ پٹی میں مزید 11 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

630 اسرائیلی فوجی حادثاتی اور فرینڈلی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوئے۔
630 اسرائیلی فوجی حادثاتی اور فرینڈلی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں جنگی مہم کے دوران مزید 11 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں 41 فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوچکے، 3 ہزار 305 زخمی ہوئے، جن میں 513 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

بیان کے مطابق 1584 فوجی افسران اور اہلکار غزہ پٹی میں زمینی آپریشن کے دوران زخمی ہوئے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 247 زیر علاج فوجیوں میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ 630 اسرائیلی فوجی حادثاتی اور فرینڈلی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید