• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’سلگتی سسکتی، ابلتی کھولتی گالیاں اردو ادب کی آبرو ہیں۔‘‘
یہ میرا پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع تھا۔
میں نے گالیاں جمع کرنے کیلئے کافی محنت کی۔
گلی میں ہر آتے جاتے کو برا بھلا کہتا۔
دوستوں کی محفل میں خواہ مخواہ چیختا چلاتا۔
خاندان کی تقریبات میں ہنگامہ کرتا۔
’’مبشر صاحب، معاف کیجئے۔‘‘
یہ کہہ کر لوگ آگے بڑھ جاتے۔
نئی کیا، کوئی پرانی گالی بھی سننے کو نہیں ملی۔
میں مایوس ہوگیا۔
تحقیق کو ادھورا چھوڑ دیا۔پیسے جمع کرکے کار خرید لی۔
گاڑی چلانا شروع کی
اور چند مہینوں کے اندر پی ایچ ڈی کرلیا۔
تازہ ترین