پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقات میں خالد مگسی، میر احسان اللّٰہ ریکی، اسرار ترین، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان شریک ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی رہنما نواب زادہ عامر مگسی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔