• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی: 3 کان کن 4 روز پھنسے رہنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گئے


ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہرنائی رفیق ترین نے کوئلے کی کان سے 3 کان کنوں کے 4 روز بعد معجزانہ طور پر بچ جانے کی نوید سنادی۔

ڈی سی ہرنائی کے مطابق کان کنوں کا 4 روز تک بغیر کھائے پیے کان میں زندہ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کان کنوں کی حالت انتہائی خراب ہے، انہیں پی پی ایچ آئی ہیلتھ ایمرجنسی میں آکسیجن پر منتقل کیا ہے۔

ڈی سی ہرنائی کے مطابق کان کنوں کونکالنےکےلئے1300فٹ تک کھدائی کی گئی، حالت سنبھلنےکےبعد کان کنوں کوکوئٹہ منتقل کیاجائےگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 22مارچ کوکوئلےکی کان منہدم اور مزدور پھنس گئےتھے،جو 4 روز کان میں رہے۔

قومی خبریں سے مزید