• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں حجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ معطل

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کو حجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینےپر معطل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست کرناٹک میں کچھ اسکولوں نےحجاب والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایک اسکول نے حجاب والی طالبات کو اور ایک اسکول میں  برقعہ پہنے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی۔ 

جیسے ہی میڈیا نے واقعے کو ہائی لائٹ کیا تو محکمہ تعلیم نوٹس لینے کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔

 اس حوالے سے بھارتی صحافی ہریش اپادھیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، حکّام نے امتحانی مرکز کے پانچ انویجیلیٹرز اور دو سپرنٹنڈنٹس کو معطل کیا ہے۔

ہوم منسٹر نے کرناٹک میں سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (SSLC) کے امتحانات کے آغاز پر کہا تھا کہ امتحانی ہال میں حجاب پہن کر آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز  میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سناتے ہوئے حجاب کو ’غیر ضروری‘ مذہبی عمل قرار دیا تھا اور اسکولوں میں طالبات کو حجاب پہننےکی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید