• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد: پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں رینجرز اور ایف سی کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کے 20، 20 جوان پارلیمنٹ لاجز میں تعینات ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جاسکے گا جبکہ ریڈ زون جانے والے راستوں پر 3 لیئرز کنٹینرز نصب کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، سیکیورٹی کے لئے 3000 اہلکار پنجاب پولیس اور 1000 ایف سی سے مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید