سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عرفان قادر نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے اقدامات خلاف آئین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو، اُسے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔
عرفان قادر نے مزید کہا کہ اسپیکر نے دوران اجلاس اپوزیشن کا موقف ہی نہیں سنا اور از خود رولنگ سنادی۔