• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسنگ کونسل کی تشکیل: اسلم غوری صدر اور سید علی فرحان رازی نائب صدر منتخب

تصاویر:روزنامہ جنگ
تصاویر:روزنامہ جنگ

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پاکستان نرسنگ کونسل کے دوسرے اجلاس میں کونسل کے صدر اور نائب صدر کا انتخاب کیا گیا۔

وفاقی اسپیشل سیکریٹری صحت اسلم غوری کو پاکستان نرسنگ کونسل کا صدر جبکہ دارالصحت اسپتال اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سید علی فرحان رازی کو نرسنگ کونسل کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔

اس طرح صدارتی آرڈیننس کے 4 ماہ بعد نرسنگ کونسل کی تشکیل مکمل ہوگئی۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر نے نومنتخب صدر اور نائب صدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ سب پیشہ ور ہیں اور ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید