• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگی خواتین کا جشن، ویڈیو شیئر

سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان کی جشن منانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پاکستان مسلم لیگ  پنجاب کی ترجمان اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خواتین اراکین کی جانب سے خوشی میں جشن منانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔


سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی طرف سے قوم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی مفاد کیلئے آئین پاکستان کو پیروں تلے روندا، 9 اپریل کو اب شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئین کو پیروں تلے روندا انہیں سزا بھی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید