بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کے بارے میں ایک اور نئی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اس شادی کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ’عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی سیکیورٹی یوسف بھائی نے سنبھال لی ہے‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’یوسف بھائی کے پاس ممبئی کی بہترین سیکیورٹی فورس9/11 ایجنسی ہے‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’اس ایجنسی سے تقریباً 200 گارڈز بلائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ وہ اپنی ٹیم کے 10 لڑکے بھی بھیجیں گے‘۔
راہول بھٹ کا کہنا ہے کہ’چیمبور میں آر کے اسٹوڈیوز اور واستو دونوں پر گارڈز تعینات کیے جائیں گے‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی ہے، وہ شادی کی تقریبات میں سیکیورٹی کا بھی خیال رکھیں گے اور ایک بھائی ہونے کا فرض بھی پورا کریں گے‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’دونوں خاندانوں کے سیکیورٹی گارڈز کے لیے کچھ خصوصی تقاضے تھے‘۔
اُنہوں نے خصوصی تقاضوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ’دونوں خاندانوں کی خواہش تھی کہ گارڈز کی شخصیت اچھی ہو اور متاثر کن انداز ہو‘۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’گارڈز کو انگریزی بولنا آتی ہو، شائستہ مزاج کے ہوں اور تمباکو نوشی نہ کرتے ہوں‘۔