• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ اور رنبیر کی شادی پر سیکیورٹی، ڈرونز استعمال کیے جائیں گے

بالی ووڈ کی حالیہ دنوں کی شادی کی سب سے بڑی تقریب کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں 200 باؤنسرز اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔ 

معلوم ہوا ہے کہ شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے، گو کہ اس خوبصورت جوڑے نے اب تک تقریب کی تصدیق تو نہیں کی ہے لیکن شادی کے حوالے سے پچھلے ایک ماہ سے ہونے والی تیاریاں اور ڈیکوریشنز کے انتظامات ایک الگ ہی کہانی سنارہی ہیں۔ 

دونوں کے پرستار شادی کی تقریبات اور رسومات کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ 

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس اہم تقریب کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ کے مطابق گارڈز آر کے اسٹوڈیو اور چیمبور میں واقع وستوو میں بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول آفیسرز ہر مہمان پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید