• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور کی شادی، نیتو کپور کو رشی کپور یاد آ گئے

بھارتی معروف سابقہ اداکارہ نیتو کپور کو بیٹے، اداکار رنبیر کپور کی شادی پر شوہر، اداکار رشی کپور کی یاد ستانے لگ گئی۔

بھارتی فنکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس شادی کو سال 2022ء کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

گزشتہ رات عالیہ اور رنبیر  کی مہندی کی تقریب سے شادی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے بعد سے رنبیر اور عالیہ کے خاندان کی خواتین کے مہندی لگے ہاتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایسے میں دُلہے کی ماں کی مہندی بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے جس کے وائرل ہونے کی خاص وجہ یہ ہے کہ نیتو کپور نے مہندی سے اپنے ہاتھ پر شوہر رشی کپور کا نام لکھوایا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی ساسو ماں نیتو کپور کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں اپنی بہو کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیتو کپور کا کہنا ہے کہ ’اب میں کیا بولوں، عالیہ بھٹ اتنی اچھی اتنی کیوٹ ہے، وہ بہت خوبصورت ہے، عالیہ بھٹ بالکل گڑیا جیسی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید