پاکستان کے مشہور ڈرامے ’چوہدری اینڈ سنز‘ میں اداکار عمران اشرف کی جانب سے دُہرائے گئے بھارتی اداکارہ، شہناز گِل کا مشہور ڈائیلاگ مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ پر خصوصی رمضان ٹرانسمشن کے سلسلے میں روزانہ رات 9 بجے نشر کیا جانے والا ڈرامہ ’ چوہدری اینڈ سنز ‘ شائقین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے ۔
گزشتہ دنوں نشر کی جانے والی قسط میں اداکار عمران اشرف کی جانب سے شہناز گِل کا مشہور ڈائیلاگ ’کیا کروں، میں مر جاؤں، میری کوئی فیلنگز نہیں ہیں‘ دہرایا گیا، اس سین اور اس ڈائیلاگ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے ۔
مداح شہناز گِل اور عمران اشرف کی جانب سے بولے گئے اس ڈائیلاگ کا سوشل میڈیا پر موازنہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ’چوہدری اینڈ سنز‘ ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار اداکارہ عائزہ خان، عمران اشرف، سہیل احمد، ارسا غزل، مدیحہ رضوی، عاصمہ عباس، یاسر نواز، بینش چوہان، نور الحسن اور شگفتہ اعجاز شامل ہیں۔