• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر الزامات قابلِ مذمت ہیں۔

وزیرِاطلاعات سندھ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا کریڈٹ خود عمران خان لیتے رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے فارن فنڈنگ کیس میں وہ پھنس چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید