جامشورو کے علاقے جھانگارا چوک میں کھلے بجلی کے تاروں سے خوفناک آتشزدگی کے باعث 20 سے زائد دکانیں خاکستر ہو گئیں۔
بجلی کے تاروں سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے ہوٹلوں، دکانوں، ٹیبلز اور دیگر چھاپروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شہریوں کے مطابق آگ صبح 6 بج کر 30 منٹ پر لگی، تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے تک جائے وقوع پر نہ پہنچ سکیں۔
جھانگارا کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے کی تاخیر پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں جھانگارا مین چوک کی 20 سے زائد کچی دکانیں خاکستر ہو گئیں۔