بیجنگ(نیوز ایجنسی)چین نے کہا ہے کہ امریکا جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے سے پہلے فوری طور پر افغانستان کے مرکزی بینک کے غیر قانونی طور پر منجمد کردہ اثاثوں کوبحال کرے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار منگل کو باقاعدہ نیوز بریفنگ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 14ماہرین کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے کیا۔