• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں، واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کرے گا، تاہم کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے خاتمے تک پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید