قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کردی۔ تین کےلیے قابل قبول بولی نہ آنے پر نیلامی کا عمل دوبارہ ہو گا۔
نیلامی 2019 کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے کی گئی ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق ایک مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ یہ رقم مقررہ قیمت سے 2 کروڑ روپے زائد میں نیلام ہوئی ہے۔ کارپوریٹ آفس ون کیلئے87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی ہے، جس کی حتمی منظوری تاحال زیر غور ہے۔
کارپوریٹ آفس ٹو کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی۔ اس کا فیصلہ نیب اتھارٹی کرے گی۔
تین پراپرٹیز کی نیلامی کیلئے قابلِ قبول بولی نہ آنے پر دوبارہ نیلامی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔