• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابالغ کی شادی اغواء کے زمرے میں آتی ہے: منشا پاشا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے دُعا زہرہ کیس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

منشا پاشا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ اغواء ہے، بہکانا ہے اور مکمل طور پر یہ عصمت دری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔

ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ نے کہا تھا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنا بیان قلم بند کرا دیا، عدالت نے حکم میں کہا کہ دعا زہرہ جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید