• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ختم کی، اب نواز شریف عمران خان کی سیاست بھی ختم کرے گا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارلیمینٹ نے عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکا، نواز شریف نے ابھی عمران خان کی حکومت ختم کی، اب سیاست بھی ختم کرے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، ہمیں سناتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے، اقتدار جانے کے بعد سے دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے، آخری گیند تک کھیلنے کے دعوے کرنے والا مقابلے سے بھاگ گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے غنڈوں نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی، آخری دنوں میں عمران خان نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پاکستان پر خود کش حملہ کیا، تمہارے ساتھیوں نے حلف سے غداری کی۔

انہوں نے کہا کہ جتنا چاہے حمزہ کا حلف روکو، حمزہ حلف اٹھا کر رہے گا، عمران خان کے تمام حربے ناکام ہوگئے تو جعلی خط اٹھا لیا، عمران خان کی ٹیں ٹیں سن کر دماغ پک گیا، کیا عمران خان جیسے ناکام آدمی کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت تھی؟

مریم نواز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چوکوں میں خط اٹھا کر پیسے مانگا کرے گا، عمران خان توشہ خور، توشہ چور ہے، توشہ خور، خط چھوڑ کارکردگی بتا، رپورٹ کارڈ دکھا۔

قومی خبریں سے مزید