لاہور ( ایجنسیاں) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بعد سلمان خان نے بھی گلوکارہ شبنم مجید کے گانے کو اپنے موبائل کی رنگ ٹون بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید کا مشہور زمانہ گانا ’’ یہ دل چیز ہے کیا جاناں ‘‘ کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے موبائل فون کی رنگ ٹون پر سیٹ کر رکھا تھا اور اب ان کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بھی گلوکارہ شبنم مجید کے گانے کو اپنے موبائل فون کی رنگ ٹون بنا لیا ہے ۔ شبنم مجید واحد گلوکارہ ہیں جن کی آواز میں گایا ہوا گانا دو بالی ووڈ اسٹارز نے رنگ ٹون پر سیٹ کیا ہے ۔