• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں‘ عفت عمر

اداکارہ عفت عمر کی جانب سے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجدِ نبوی ﷺ میں کابینہ کے خلاف لگنے والے نعروں پر رد عمل دیا گیا ہے۔

عفت عمر کا اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عفت عمر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

عفت عمر کا اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ ’اسے اب روکنے کی ضرورت ہے، اب بہت ہو چکا ہے، نفرت بھڑکانے پر عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔‘

عفت عمر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ان گھناؤنی حرکتوں کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید