• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کا اجے کیلئے خط، کاجول کا دونوں پر تبصرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 کی ریلیز کے بعد جب امیتابھ بچن نے اجے کے لیے خط تحریر کیا تو اس پر کاجول نے دونوں کے لیے مثبت تبصرہ کیا۔ 

اجے دیوگن نے ایک مرتبہ پھر فلم رن وے 34 کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں انٹری دی۔ 

اس فلم میں جہاں وہ خود مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں وہی ان کے بمقابل امیتابھ بچن اور رکول پریت سنگھ جیسے اسٹارز بھی لیڈ رولز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

فلم میں ہدایتکاری سے متعلق امیتابھ بچن نے اجے دیوگن کے لیے اپنے ہاتھ سے ایک خط تحریر کیا اور اس میں انہوں نے نامور اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "34" میں کام کرنا اور ایک شاندار تحفہ حاصل کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ 

امیتابھ نے اجے کے لیے لکھا کہ یہ آپ کا کام اعلیٰ ہے، جس طرح آپ نے تمام چیزوں کو ایک جگہ یکجا کیا وہ واقعی بہترین ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ اجے دیوگن کا بہترین کام ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ ابھی کئی بہترین کام آئیں گے، آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ 

اس خط کو اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ایک دلکش تحریر لکھی اور امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا۔ 

اجے نے لکھا کہ جب امیتابھ بچن جیسے نامور اسٹار آپ کی ہدایتکاری میں کام کرتے ہیں، تو یہ ایک ایسا اعزاز ہے جسے الفاظ میں سمیٹنا مشکل ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب جب ان جیسا اسٹار اپنے دل میں چھپے الفاظ کو ہاتھ سے لکھے ہوئے تعریفی نوٹ میں استعمال کرتا ہے تو یہ جذبات کو ابھارتا ہے جو شکرگزاری، فخر اور اطمینان کا ایک عمدہ مرکب ہے۔

ساتھ میں اجے دیوگن نے امیتابھ بچن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 


اس پر اجے دیوگن کی اہلیہ اور نامور اداکارہ کاجول نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "دونوں کی جانب سے اچھے الفاظ آئے۔"

انٹرٹینمنٹ سے مزید