• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی پر پیش قدمی جاری

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر پیش قدمی جاری ہے، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما آج کنچن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچ گئے۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر پیش قدمی جاری ہے، وہ جمعے کو کنچن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچ گئے۔

سرباز خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کوہ پیما 8 ہزار فٹ بلند 14 چوٹیوں میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔

کنچن جونگا کے بعد سرباز خان مکالو چوٹی سر کرنے کی جانب سفر شروع کریں گے، کوہ پیما سرباز نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کرچکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید