• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کون؟ وہ تو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کون ہیں؟ سابق وزیراعظم تو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

سکھر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کیلئے بہت خطرناک ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے عمران خان کی سازش ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کے ساتھ کھیل کھیلا، پٹرول کی قیمت ابھی تک ہم بھگت رہے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ چاروں صوبے اور وفاق مل کر کام کریں تو کامیابی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید