• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہیش بابو کے بیان کے بعد شاہ رُخ خان کا پرانا انٹرویو وائرل کیوں ہے؟

تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مہیش بابو کے متنازع بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے مہیش بابو اور بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔

متعدد بلاک بسٹر تیلگو فلموں کے ہیرو مہیش بابو نے گزشتہ دنوں تیلگو انڈسٹری کو بالی ووڈ پر اہمیت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرا بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کا کوئی اراداہ نہیں ہے، مجھے اور میرے اخراجات کو برداشت کرنا بالی ووڈ انڈسٹری کے بس کی بات نہیں ہے۔‘

مہیش بابو کے اس بیان کے بعد شاہ رُخ خان کا برسوں قبل دیا گیا انٹرویو شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس انٹویو میں شاہ رُخ خان  نہایت عاجز اور انکساری سے خود کو ایک چھوٹا سا فنکار اور ہالی ووڈ انڈسٹری کو بڑی انڈسٹری قرار دے رہے ہیں، اس بیان نے انٹرنیٹ صارفین کے دل ایک بار پھر جیت لیے ہیں۔

شاہ رُخ خان اپنے اس پرانے انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہہ رہے ہیں کہ ’میری انگریزی اچھی نہیں ہے، اگر ہالی ووڈ میں مجھے ایک گونگے شخص کا کردار آفر کیا جائے تو بہتر ہوگا۔‘

شاہ رُخ خان نے کہا کہ ’میں معمولی بننے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن مجھے ایسا ہی لگتا ہے، میں 42 سال کا ہوں، میں تھوڑا براؤن چمڑی والا اداکار ہوں، بطور اداکار مجھ میں کوئی خاصیت بھی نہیں ہے، میں کنگ فو (کراٹے) نہیں جانتا، میں ڈانس نہیں کرتا، میں اتنا لمبا بھی نہیں ہوں۔‘

شاہ رُخ خان کا اس انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہالی ووڈ میں میری کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ میں اتنا باصلاحیت نہیں ہوں، میں ہندوستان ہی میں کام جاری رکھنا چاہوں گا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید