• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کے 4 سینئر رہنما ایم کیو ایم میں لوٹ آئے

کراچی کی سیاست میں بھی تبدیلی کی ہوا چل گئی، پاک سرزمین پارٹی کے چار رہنما، دوبارہ اپنی پرانی جماعت ایم کیو ایم میں آگئے، وفاداری تبدیل کرنے والوں میں ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب،طحہ احمد اور سلیم تاجک شامل ہیں۔

ملک میں بدلی ہوئی سیاسی ہوا کا اثر کراچی میں بھی ہوا، جہاں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے پاک سرزمین پارٹی میں جانے والے 4 رہنماؤں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد، سابق ایم پی اے وسیم آفتاب، طحہ احمد اور سلیم تاجک نے دوبارہ اپنی پرانی جماعت ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ان رہنماؤں نے 2015 میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2018 کے عام انتخابات میں بد ترین شکست اور مشاورت میں شامل نہ کیے جانے پر پی ایس پی سے الگ ہو کر خاموشی سے وقت گزار رہے تھے۔

 ڈاکٹر صغیر احمد نے شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے جیونیوز کو بتایا کہ ان سمیت چاروں افراد ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوگئے ہیں،ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کے حوالے سے گزشتہ6ماہ سے رابطے میں تھے اوراب جلد ہی پارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید